لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے آج پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی نظربندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس میںانہوں نے سرکا ری وکیل کے جواب کا جائزہ لینے اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ واضح رہے کہ شیر افضل مروت کو14 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ کے باہر سے3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے کچھ دیر تھانہ مزنگ رکھنے کے بعد کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیاتھا
0 233 Less than a minute