ویلنگٹن۔:آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ میزبان نیوزی لینڈ ٹیم کو ابتدائی ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر دو میچوں سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے۔ 37 سالہ بلے باز نے کہا ہے کہ میزبان کیوی ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد ان کی ٹیم کے حواصلے بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اس کی سرزمین پر شکست دینا آسان نہیں ہے تاہم ان کی ٹیم نے سیریز کے ابتدائی میچ سے قبل بھرپور تیاری کر رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ عثمان خواجہ نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیوی ٹیم کو ابتدائی میچ میں شکست دیکر 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے ۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کامیابی کے لئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 29 فروری سے 4 مارچ تک بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔\932
0 33 1 minute read