پاکستان

مریم نواز کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب ’’سلیکشن‘‘ جمہوریت پر بدنماداغ ہے: بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر علی خان نے مریم نواز کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب پر ردعمل میں کہا کہ ‏8 فروری کو شکست کھانے والے کرداروں کو غیر قانونی طور پر پنجاب اسمبلی میں جمع کیا گیا۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ مریم نواز کو نامکمل ایوان سے وزیراعلیٰ ”سلیکٹ“ کرانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، مریم نواز کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب ”سلیکشن“ جمہوریت کے دامن پر ایک بدنما داغ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی غیر آئینی ’’سلیکشن‘‘ سے صوبے میں استحکام کے امکانات کو شدید دھچکا پہنچے گا، ہم مریم نواز کی ”سلیکشن“ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button