کھیل

بابر اعظم کی سنچری، پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 202 رنز کا ہدف دے دیا

۔ لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 202 رنز کا ہدف دے دیا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ بابر اعظم نے 63 گیندوں پر 111 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ سعید ایوب 38، پال والٹر 19 اور آصف علی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 2، نسیم شاہ اور آغا سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس ٹورنامنٹ میں پشاور زلمی نے 4 اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3 میچ کھیلے ہیں۔ پشاور زلمی نے دو میچ ہارے اور دو جیتے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب اور دو میں ناکام رہی۔ پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ پشاور زلمی: سعید ایوب، بابر اعظم؟ کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر، حسیب اللہ خان، روومین پاول، آصف علی، پال والٹر، لیوک ووڈ، نوین حق، عارف یعقوب، سلمان ارشاد اسلام آباد یونائیٹڈ: حیدر علی، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، جورڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، ٹی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button