نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ نیلسن میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50 اوورز میں291 رنز بنائے۔ سومیا سرکار نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے169 رنز کی اننگز کھیلی’ جبکہ وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم45 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے ہدف47ویں اوور میں تین وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ کیویز کی جانب سے ہنری نکلس95 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے جبکہ ول ینگ کے89رنز نے بھی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
0 106 Less than a minute