صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مرکزی بازار میں ریسٹورنٹ کے باہر کھڑی موٹر سائیکل میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔
ڈی آئی خان کے ڈی پی او عبدالرؤف کے ترجمان یعقوب خان کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل بارود سے بھری ہوئی تھی اور اس کے دھماکے سے چار دکانوں اور تین دو موٹر سائیکلوں کو کافی نقصان پہنچا۔
ڈی پی او کے مطابق واقعے میں 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔دوسری جانب انتظامیہ نے ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف سرکاری تعلیمی اداروں کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر بند کر دیا ہے۔
0 37 1 minute read