
اسلام گڑھ (جاوید اقبال بٹ سے) مواہ رڑاہ میں گرین اینڈ گرین کے بانی چودھری منیر حسین کی جانب سے پھلدار پودوں کی مفت تقسیم۔اس موقع پر چار ہزار پودے اسلام گڑھ چار ہزار ڈڈیال اور ڈھائی ہزار، راولاکوٹ میں تقسیم کیے گئے ۔گرین اینڈ گرین کی طرف سے مفت پودا جات کی تقسیم کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر چودھری منیر حسین نے کہا کہ مفت پھلدار پودوں کی تقسیم کا مطلب لوگوں کی خدمت ہے۔پودے یہاں ماحول کو ساز گار بناتے ہیں وہاں انسانی خوراک کا ایک بڑا حصہ پھلوں پر مشتمل ہے ۔پھلدار پودوں کو زیادہ محنت اور پانی و گوڈی کی ضرورت ہوتی ہے ۔عوام سے التماس ہے کہ وہ پھلدار پودوں پر خصوصی توجہ دیں۔زیادہ سے زیادہ پھل اگائیں تاکہ مہنگائی کے اس دور میں پھلوں تک رسائی ممکن ہو۔جس طرح زمین سے پودے ناپید ہو رہے ہیں آنے والے سالوں میں شدید موسم کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ پھلوں کی بھی شدید قلت ہو جائے گی۔اس موقع پر چنار پریس کلب تحصیل اسلام گڑھ کے صحافیوں سمیت رضاکارانہ طور کام کرنے والے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔