کھیل

سری لنکا اور افغانستان کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ (کل)کھیلا جائے گا

کولمبو:سری لنکا اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل)بدھ کو رنگیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم، دمبولامیں کھیلا جائے گا۔ میزبان سری لنکن ٹیم کو افغانستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ آئی لینڈرز نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں افغانستان کی ٹیم کو4 رنز جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 72 رنز سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ آئی لینڈرز نے 10 وکٹوں سے جیت لیا تھا، جس کے بعد تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی گئی جس میں میزبان آئی لینڈرز نے افغانستان کی ٹیم کو 0-3 سے وائٹ واش کر دیا تھا۔تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے تمام میچز پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، پالے کیلی میں ہی کھیلے گئے تھے۔سری لنکن ٹیم کی قیادت مایہ ناز آل رائونڈر وینندو ہسرنگا کریں گے جبکہ افغانستان کی ٹیم کو مایہ ناز اوپننگ بلے باز ابراہیم زدران لیڈ کریں گے۔تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 21 فروری کو کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹونٹی میچز رنگیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم، دمبولامیں کھیلے جائیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button