اسلام آباد ،ٹینس اسٹار اعصام الحق کا مودی سرکار کو مشورہ ،بھارت ڈیوس کپ کیساتھ ساتھ کرکٹ ٹیم بھی پاکستان بھیجے ، بھارتی حکومت اپنی ٹیمیں پاکستان نہ بھیج کر بڑی غلطی کریگا، پاکستان کھیلوں سے پیار کرنیوالا ملک ہے۔ پاکستان ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے ٹربیونل کی جانب سے ڈیوس کپ ٹائی نیوٹرل مقام پرکھیلنے کی بھارتی اپیل مسترد کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی ایف نے ڈیوس کپ بارے میرٹ پرفیصلہ کیا، انڈیا کے پاس پاکستان نہ آنے کی کوئی وجہ نہیں، بھارتی حکومت کا انڈین ٹینس ٹیم پر کوئی دباو ہوگا لیکنانڈین ٹیم کو ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے پاکستان ضرور آنا چاہیے۔ اعصام الحق نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کی وجہ سے امن ہے اور غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آ رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی حکوت کو ڈیوس ک کیساتھ ساتھ کرکٹ ٹیم کو بھی پاکستان بھیجنا چاہیے، پاکستان کرکٹ اور دیگر ٹیمیں بھارت بھیج سکتا ہے تو بھارتی ٹیموں کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کھیلوں سے پیار کرنیوالے لوگ رہتے ہیں،بھارتی حکومت اپنی ٹیمیں پاکستان نہ بھیج کر بڑی غلطی کریگا۔
0 42 1 minute read