
نیپئر: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔
تیرے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیشی بولرز نے کیوی بیٹنگ لائن ٹہس نہس کر دی صرف98 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی’ سات کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے
شریف الاسلام’ تنزیم احمد اور سومیا سرکار نے تین’ تین وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں مہمان ٹیم نے99 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر15 اوورز میں پورا کرلیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے انعام الحق نے37 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی’ نجم الحسن شنٹو51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے واحد وکٹ ولیم نے حاصل کی۔