کامرہ کینٹ (ملک خالد حسین سے )پاکستان مسلم لیگ ن کی ملک بھر میں کامیابی کی خوشی میںتحصیل حضرو کے علاقے بہادر خان میں لیگی رہنما ،نمبر دار ریاست علی خان کے ڈیرے پر اظہار تشکر کے پرو گرام کا انعقاد کیا گیا ۔ پروگرام کے شرکاء سے نمبر دار ریاست علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ملک بھر میںکامیابی پر اپنے قائد محمد نواز شریف ، محمد شہباز شریف ، شیخ آفتاب احمد، جہانگیر خانزادہ سمیت پی ایم ایل ورکرز ، سپورٹرزکو مبارکباد پیش کرتا ہوں مسلم لیگ ن ہی وہ جماعت ہے جو عوم کے مسائل حل کر سکتی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام نے ملک بھر پی ایم ایل این پر اعتماد کا اظہار کیا ہے خانزادہ خاندان اور شیخ ّآفتاب احمد سے ہمارے کئی دہائیوں سے تعلقات ہیں اور مرتے دم تک رہیں گے اس اظہار تشکر کے پروگرام میں چنگیر خان ، چودھری محمد فیاض، با سط خان ، چودھری عابد، جہانزیب خان سمیت بڑی تعداد میں اہلیان بہادر خان نے شرکت کی ۔
0 41 1 minute read