حکومت نے پولنگ کے دن انٹرنیٹ بند کرنے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا’ پی ٹی اے
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کا کہنا ہے کہ الیکشن کے روز ملک میں انٹرنیٹ سروس بند نہیں کی جائے گی۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صارفین کو انٹرنیٹ کی سہولت الیکشن کے دن دستیاب ہو گی اور انٹرنیٹ سروس بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گی۔ حکومت نے پولنگ کے دن انٹرنیٹ بند کرنے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا۔
گزشتہ روز نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے انتخابات کے موقع پر موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بند کرنے کی کوئی ہدایات نہیں دی گئیں۔ اگر کسی جگہ امن و امان کی صورتحال خراب ہوتی ہے تو مقامی انتظامیہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کوئی فیصلہ کر سکتی ہے۔
0 32 1 minute read