کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش شروع ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوار کو بھی دن بھر وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش ہوسکتی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق شہر میں آج کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی بارش کا امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق شہر میں ہفتہ کی رات 9 بجے کے بعد موسلا دھار بارش کے بعد اتوار کی صبح مختلف علاقوں میں پھر سے بارش شروع ہوگئی۔ سرجانی ٹان، گلشن اقبال، نارتھ کراچی، نگین چورنگی، اسکیم 33، نارتھ ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ شہر میں گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد پورا کراچی دریا کا منظر پیش کر رہا تھا، جس کے باعث شہری رات گئے تک سڑکوں پر طویل ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔ سڑک پر سینکڑوں گاڑیاں بلاک ہو گئیں۔ سیوریج سسٹم کی خرابی اور انتظامیہ کی جانب سے پیشگی انتظامات نہ ہونے اور بجلی کی بندش سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
0 53 1 minute read