امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملرکے مطابق امریکا پاکستان یا دنیا میں کہیں بھی کسی ایک امیدوار یا پارٹی کو اہمیت نہیں دیتا، امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد ہیں، امریکا چاہتا ہے انتخابات پاکستانی قوانین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔