حضرو (تحصیل رپورٹر) امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی ون چنگیز خان نے کہا ہے کہ حلقہ عوام اوپر نیچے گھڑیال کے انتخابی نشان پر مہر لگائیں ،اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی عوامی مسائل حل کئے جب اقتدار ملا تو حلقہ عوام کو لگ پتہ جائے گا کہ خدمت کیسے کی جاتی ہے گائوں بہبودی کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ ہم آبائو اجداد سے خدمت کے مشن پر عمل پیرا ہیں ہماری غمی وخوشی سانجھی ہے ہم نے گائوں میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز کرنا ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ ہمیں کامیاب بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہبودی گائوں میں جہانزیب خان ،محمد عاصم ،مجیب الرحمن ،رفاقت خان مامی ،قمر زمان ،مظہر خان کی جانب سے منعقدہ بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سے علاقہ چھچھ کی بہتری اور عوام کی بے لوث خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے بہبودی بانڈہ کے لوگ بھی اپنے بھائی ہیں وہ بھی ہمارے ساتھ چلیں چنگیز خان نے کہا کہ ہر گائوں میں سیاسی اختلاف ہوتے ہیں لیکن ان اختلافات میں بھائی چارے کو نہ بھولا جائے بلکہ امن و استحکام کے ساتھ یک جان ہو کر گائوں کی تعمیر ترقی میں اپنا کردار ادا کیا جائے ۔
0 31 1 minute read