ایبٹ آباد (ڈویژنل رپورٹر)ضلع ایبٹ آباد میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 8 تا 12 جنوری کے دوسرے روز کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت ایوننگ پولیو ری ویو اجلاس کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کی جانب سے پولیو ویکسینیشن ٹیمز کی کارکردگی اور کوریج سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے اور اس سلسلے میں محکمہ صحت ضروری اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے پولیو ٹیمز، ٹیمز انچارجز کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مارننگ اسمبلی میں تمام لوگوں کی حاضری اور مہم کے دوران پروٹوکول، ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔ انہوں نے ٹرانزٹ ٹیمز کو بھی مزید فعال بنانے پر زور دیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ سفر کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے موبائل ٹیمز کو فعال بنایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اڈوں، تمام مرکزی مقامات، سکولوں، ہسپتالوں میں ٹیمز موجود رہیں /وزٹ کریں اورسردی کی چھٹیوں کے دوران/ سفر کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ ٹیمز کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں، معلومات بہم پہنچائیں اور اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے ڈراپس ضرور پلائیں تا کہ انکی مدافعت بہتر ہو اور وہ بیماریوں سے بچ سکیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے محکمہ صحت کوڈبلیو ایچ او کی جانب سے موصول سفارشات پر عملدرآمد اور سٹاف کی کارکردگی مزید بہتر بنانیکی ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر ہیلتھ سید صہیب شاہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال، ڈاکٹر اشفاق ایل ایچ ڈبلیو کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر محمدواصل رحمان کوآرڈینیٹر پبلک ہیلتھ، ڈاکٹر ابراد ڈی پی ایم ٹی، اے ڈی ای او وسیم فضل، کوآرڈینیٹرڈاکٹر یاسر، نمائندہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر رابعہ ڈی پی ایم ٹی، ڈاکٹر ثنا نمائندہ ڈبلیو ایچ او، ڈاکٹر عائشہ ڈی پی ایم ٹی، ڈاکٹر نفیسہ طارق نمائندہ ڈبلیو ایچ او، ڈاکٹر عاطف سعود ای پی آئی کوآرڈینیٹر، فوکل پرسن ڈی ای او سی ندیم خان اور دیگر افسران نے شرکت کی
0 29 1 minute read