پاکستان

غیر ملکی عوامی دستاویزات کیلئے قانونی تصدیق کی پابندی ختم، اپاسٹل آرڈیننس جاری

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپاسٹل آرڈیننس 2024 جاری کر دیا ہے، جس کا مقصد غیر ملکی عوامی دستاویزات کی قانونی تصدیق پر پابندی کو ختم کرنا ہے۔
یہ آرڈیننس پاکستان میں شہریوں اور بیرون ملک مقیم افراد کی سہولت کے لیے جاری کیا گیا تھا، اور اس کا مقصد 1961 کے ہیگ کنونشن برائے غیر ملکی دستاویزات کے تحت پاکستان کی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہے۔ توثیق میں چھوٹ فراہم کرتا ہے۔
وفاقی کابینہ نے مارچ 2022 میںاپاسٹل کنونشن میں پاکستان کے الحاق کی منظوری دی، پاکستان کے لیے مارچ 2023 سے اپاسٹل کنونشن کا اطلاق ہوا، صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 89 (1) کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر آرڈیننس جاری کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button