تازہ ترین

اقوام متحدہ کے سربراہ کوپاکستان پر ایران کے میزائل حملے پرشدید تشویش

اقوام متحدہ، 17 جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کی حدود میں ایران کے میزائل حملے پر "گہری تشویش” کا اظہار کیا ہے اور دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تحمل اور مزید کشیدگی سے بچنے کی پرزور اپیل کی ہے،

،نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں دوپہر کی باقاعدہ بریفنگ میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ، جو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہیں، نے تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اسعالمی ادارہ کے اصولوں کی بنیاد میں سے ایک یہ ہے کہ تمام رکن ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جائے۔”اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ ایرانی حملے میں دو بچے ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے، ترجمان نے کہا، کہ سیکرٹری جنرل نے سخت ترین ممکنہ الفاظ میں تحمل اور مزید کشیدگی سے بچنے کی اپیل کی ہے ۔اے پی پی کے نمائندے اس سوال پر کہ کیا ایران کے بلا اشتعال حملے کے بعد سیکرٹری جنرل نے ڈیووس میں موجود پاکستانی اور ایرانی وفود کے رہنماں سے رابطہ کیا ہے، ترجمان نے کہا کہ ملاقات ممکن نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ تمام فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔پاکستان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایران کواس کے "سنگین نتائج بارے متنبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button