انتخاباتپاکستان

عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں جماعتی بنیاد اور آزاد حیثیت میں حصہ لینے والے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی تفصیلات جاری کردی۔
قومی اسمبلی کی نشستوں پر 3ہزار 748آزاد اور ایک ہزار 873سیاسی جماعتوں کے امیدوار ں حصہ لے رہے ہیں، صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر 8ہزار 537آزاد اور 4ہزار 158امیدوار سیاسی جماعتوں کے ٹکٹوں پر الیکشن لڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 882خواتین امیدوار میدان میں ہیں، جن میں قومی اسمبلی کے لیے 312اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 570خواتین شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ انتخابات کے لیے ملک بھر میں 4نشستوں پر خواجہ سرا بھی امیدوار ہیں جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے مجموعی طور پر 6ہزار 31سیاسی جماعتوں کے امیدوار ہیں۔
سیاسی جماعتوں کی نسبت تقریبا دو گنا آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں، پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر 6 ہزار 710، سندھ اسمبلی کی نشستوں پر 2ہزار 878امیدوار، خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستوں پر ایک ہزار 834، بلوچستان اسمبلی کے لیے ایک ہزار 273امیدوار میدان میں ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button