
حویلیاں(بیورورپورٹ) مسلم لیگی ورکرز میاں نواز شریف کے ساتھ چلنے والوں کو کندھوں پہ اٹھاتے ہیں ،مسلم لیگ ن مستقبل کی حکمران جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرے گی ان خیالات کا اظہار امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 16 مرتضی جاوید عباسی، بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو اقتدار سے الگ کیا آج وہ خود منتشر ہو گئے ہیں مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل مسلم لیگ ن سے وابستہ ہے اور ہزارہ سمیت ملک بھر کی عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے انھوں نے کہا کہ ہزارہ مسلم لیگ کا گڑھ تھا اور 8 فروری کو ایک بار پھر اس کو گڑھ ثابت کریں گے انہوں نے کہا کہ تحصیل حویلیاں اور لوہرتناول کی عوام نے 20 سال کی پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے فیصلہ کن کردار ادا کرنے کا ارادہ کیا ہے انھوں نے کہا آج ہزارہ ایک بار پھر میاں نواز شریف کے نعروں سے گونجرم رہا ہے