فیصل آباد (نیوزڈ یسک)فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں سوتیلی ماں اور سگے باپ کی جانب سے 12سالہ بیٹی پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ بچی نے اپنے بیان میں بتایا کہ قلفی خریدنے کے لیے گندم بیچنے پر سوتیلی ماں نے استری سے اس کا جسم جلایا۔پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں بھی بچی پر تشددکی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد متاثرہ بچی کے ناناکی مدعیت میں سوتیلی ماں اور سگے والدکیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہیں۔
0 24 Less than a minute