پاکستانتازہ ترین

خان نہیں تو پاکستان نہیں کہنے والے کسی اور ملک چلے جائیں: عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی ملک توڑنے کی بات نہیں کی اور خان نہیں تو پاکستان نہیں کہنے والے کسی اور ملک چلے جائیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کل وفد کے ہمراہ چین جا رہے ہیں جہاں ان کی چینی صدر اور چینی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات ہوگی، وزیراعظم مختلف تجارتی شعبوں میں فروغ کے لیے ملاقاتیں کریں گے اور آئی ٹی کے شعبے میں مختلف چینی کمپنیوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری کیلیے چین کا دورہ اہم ثابت ہوگا، دورہ چین سے سی پیک منصوبے کے نئے فیز کا آغاز ہوگا جب کہ پاکستان کا تجارتی وفد چین میں بزنس ٹو بزنس معاہدوں کو حتمی شکل دے گا، اس دوران مختلف ایم او یوز سائن بھی ہوں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بجٹ سے متعلق مشاورت جاری ہے آج بھی میٹنگ ہورہی ہے، شہباز شریف نے حکومت میں آکر اخراجات میں کمی کی جب کہ مئی میں ہدف سے 15 فیصد زیادہ ٹیکس جمع کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 29ماہ میں مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی ہے، توقع کے برعکس مہنگائی 11فیصد پر آگئی ہے اس پر خوشی منانی چاہیے۔
ان کا کہنا تھاکہ میاں نواز شریف نے کبھی ملک توڑنے کی بات نہیں کی، خان نہیں تو پاکستان نہیں کہنے والے کسی اور ملک چلے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button