کھیل

وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

لاہور: اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد سلور میڈلسٹ قومی ہاکی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔
علامہ اقبال ائرپورٹ پر چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود، ہاکی اولمپئن خواجہ جنید، ایچ ای سی کے ڈائریکٹر سپورٹس جاوید میمن، سابق کپتان اختر رسول،شہباز سینئر اور ہاکی فیملی کی بڑی تعداد کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے موجود تھی۔
اس موقع پر رانا مشہود نے وزیراعظم کی طرف سے ہر کھلاڑی کو دس دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔ رانا مشہود کے مطابق پندرہ مئی کو ہاکی کے پیٹرن انچیف وزیراعظم میاں شہبازشریف وزیر اعظم ہاوس میں قومی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button