دلچسپ

فوڈ رائیڈر جلد ڈلیوری کے چکر میں 28 چالان کروا بیٹھا

لاہور: کھانا ڈلیور کرنے والا موٹر سائیکل رائیڈر صارفین کو جلد کھانا ڈلیور کرنے کے چکر میں 28 چالان کروا بیٹھا۔پولیس کے مطابق مال روڈ پر ٹریفک وارڈن نے 28 بار ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے والے رائیڈر کو پکڑ لیا اور اس پر 10 ہزار روپے سے زائد کے ای چالان کی مد میں جرمانہ عائد کیا۔
پولیس نے جلدی ڈلیوری کے چکر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے رائیڈر کو کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس قبضے میں لے کر جانے کی اجازت دے دی۔
واضح رہیکہ لاہو رمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف ایک مرتبہ پھر کریک ڈان شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button