
اٹک((بیورورپورٹ)مرکز ی رہنماتحریک انصاف ،سابق امید وار حلقہ این اے پچاس محترمہ ایمان طاہر نے کہاہے کہ عام انتخابات میں کی جانے والی دھا ندلی جس کے جعلی رزلٹ کے خلاف ہماری رٹ اب لاہور ہائی کورٹ کے ٹریبونل میں ہیں ، رٹ نمبر بھی الاٹ ہو چکا ہے اور سکروٹنی بھی مکمل ہو چکی ہے،اٹک کے دونوں قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 49اور50 میں عوام کے دیئے گئے ووٹ کا آخری دم تک پہرہ دیں گے اور اپنا حق لیکر چھوڑینگے، جلد فیصلہ بھی ہوگا اور حق اور انصاف پر ہوگا ۔