
ہنگو میں وین پر فائرنگ کے واقعے میں2 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے قریب مسافروین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں6زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم2افراددم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ4شدید زخمیوں کو کوہاٹ اور پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے