ہری پور(بیورورپورٹ) دی لیجنڈ سکول و کالج کی سالانہ انعامات تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔جس میں بچوں کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سالانہ تقریب میں سکول کے طلبا و طالبات نے بہترین تقاریر، پریڈ،فلسطین پر ٹیبلو ،جمناسٹک،کراٹے،و دیگر پروگراموں کامظاہرہ کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جسے حاضرین محفل نے خوب سراہا۔تقریب سے سر طاہر،سر عتیق،پن کے ضلعی صدر بشارت نواز عباسی،احمد سلطان خان،پرنسپل میڈم فضیلہ قاضی نے خطاب کیا۔بشارت نواز عباسی اور احمد سلطان خان نے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت پر سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔سر طاہر محمود،سر عتیق،اور پرنسپل فضیلہ قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہالحمدللہ دی لیجنڈ سکول اینڈ کالج اپنے بچوں کو جدید عصری اور انگریزی علوم سکھانے کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت، خوداعتمادی، شخصیت سازی اور کردارسازی پر بھی خصوصی توجہ دیتا ہے. اس کے علاوہ انہیں ناظرہ، تجوید، قرآن کا سبق، ترجمہ قرآن، نماز کا طریقہ، دعائیں، اخلاقیات و آداب، سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور دین کے دیگر بنیادی علوم بھی مستند اور فرقہ واریت سے پاک ماحول میں سکھا رہا ہے تاکہ ہمارے بچے دنیا میں والدین کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی کامیاب ہو سکیں اور اپنے والدین کی نجات کا ذریعہ بن سکیں. ہر کلاس کا روزانہ ناظرہ و قرآن کا پیریڈ ہوتا ہے، لیڈرشپ اور اخلاقیات بطور مضمون پڑھائے جاتے ہیں. ظہر کی نماز بھی باجماعت ادا کروائی جاتی ہے تاکہ بچوں کی اسی عمر سے نماز ادا کرنے کے عادت پختہ ہو جائے. اس کے علاوہ بچوں اور لڑکے لڑکیوں کو الگ الگ ان کی عمر کے مطابق تمام ضروری دینی مسائل بھی سکھائے جاتے ہیں.سب سے اہم بات یہ کہ دینی و دنیاوی علوم کے ساتھ بچوں کی عملی تربیت کی جاتی ہے اور عملی رول ماڈلز ان کے سامنے رکھے جاتے ہیں تاکہ وہ علم و عمل دونوں میدانوں میں سب سے آگے بڑھ سکیں.اگر آج ہم بچوں کو کروڑوں کی تعلیم بھی دلوا دیں مگر اس کے ساتھ ان کی اچھی تربیت نہ ہوئی تو یہ تعلیم ضائع ہو سکتی ہے. لہذا اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور بچوں کو دنیا و آخرت کے ہر میدان میں سرخرو ہونے کے لیے دی لیجنڈ سکول میں جدید علوم کے ساتھ ساتھ دینی علوم اور خصوصا تربیت پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے.
0 28 2 minutes read