ٹانک(نیوزڈیسک)ٹانک میں تیز رفتاری کے باعث کار حادثے کا شکار ہوگئی۔خرگئے چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے لاشوں کو کھائی سے نکال کر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
0 443 Less than a minute