ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے ہرا کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
167 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری گیند پر چھکا مارکر حاصل کیا۔ کوئٹہ کی جیت کے ساتھ کراچی کنگز اگلے مرحلے میں پہنچنے کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔قلندر پہلے ہی اس ریس سے باہر ہوچکی تھی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ جیتنے کے لیے آخری گیند پر 4 رنز درکار تھے، تاہم وسیم جونیئر نے شاہین کو چھکا مار کر اپنی ٹیم کو نہ صرف میچ جتوادیا جبکہ اگلے مرحلے میں بھی پہنچا دیا۔
اس کے علاوہ سعود شکیل88 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
0 31 Less than a minute