واشنگٹن :امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں ا ب تک 25ہزار سے زیادہ خواتین اور بچوں کوقتل کیا ہے، اسرائیل کو شہریوں کے تحفظ کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا۔ العربیہ اردو کے مطابق کانگریس کی سماعت کے دوران لائیڈ آسٹن سے اسرائیل کے ہاتھوں قتل ہونے والی فلسطینی خواتین اور بچوں کی تعداد بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ 25 ہزار سے زیادہ ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر تک اسرائیل۔ فلسطین جنگ بندی کو مسترد کر دیا ہے، رواں ہفتے کے شروع میں وہ توقع کر رہے تھے کہ پیر تک جنگ بندی معاہدہ ہو جائے گا۔ جمعرات کو صحافیوں کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امید لامتناہی ہوتی ہے، لیکن زیادہ تر امکان یہ ہے کہ پیر تک ایسا نہیں ہوگا۔ جوبائیڈن نے جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی کہ امریکا غزہ میں امداد کی تقسیم کے مقام پر ہونے والی فائرنگ کے بارے میں دو متضاد کہانیوں کی تصدیق کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ جنگ بندی کے مذاکرات کو پیچیدہ بنا دے گا
0 54 1 minute read