اسلام آباد: ایم کیو ایم کو پہلے مرحلے میں وفاقی کابینہ میں تین وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو پہلے مرحلے میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، پورٹس اینڈ شپنگ اور اوورسیز پاکستانیز کی وزارت دی جاسکتی ہے۔
دوسری جانب ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سازی کے حوالے سے ایم کیو ایم کے مطالبات اور دیگر امور پر بحث آج ہوگی جس میں دیگر امور پر بھی غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم آئین میں تین ترامیم پر عملدرآمد اور ٹائم فریم کی یقین دہانی پر بات کرے گی جب کہ ملاقات میں سندھ میں گورنر شپ پر بھی بات کی جائے گی۔
ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کی ملاقات اہم ہے اور امید ہے کہ کسی نتیجے پر پہنچ جائے گا۔