راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عدنان جاں بحق ہوگئے۔
راولپنڈی میں پولیس لائنز میں واقع جناح پارک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے چوہدری عدنان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔
سابق ایم پی اے کو تشویشناک حالت میں بے نظیر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
چوہدری عدنان کو ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان کے چہرے پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔
چوہدری عدنان کی گاڑی ٹریفک سگنل پر رکی جس پر موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی۔
0 35 Less than a minute