اہم خبرپاکستانتازہ ترین

سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دس دس سال قید کی سزا

سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دس دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی کو جس سائفر کیس میں دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے وہ مقدمہ سفارتی دستاویز سے متعلق ہے جو مبینہ طور پر عمران خان کے پاس سے غائب ہو گئی تھی۔

عمران خان نے سنہ 2022 میں اپنی حکومت کے خاتمے سے چند ہفتے قبل اسلام آباد میں ایک عوامی جلسے میں امریکہ میں پاکستانی سفیر کے مراسلے یا سائفر کو بنیاد بنا کر اپنی حکومت کے خلاف سازش کا بیانیہ بنایا تھا جس میں انھوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کی حکومت کے خاتمے کی مبینہ سازش میں ایک غیر ملک کا کردار ہے۔

سائفر کیس میں پراسیکوشن کے 25 گواہان کے بیانات خصوصی عدالت میں ریکارڈ کیے گئے۔ اس مقدمے میں مجموعی طور پر 28 گواہان تھے جن میں سے تین گواہوں کو عدالت میں پراسکیوشن کی جانب سے پیش ہی نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button