اہم خبرپاکستانتازہ ترین

پارا چنار میں حکومتی وفد کے ہیلی کاپٹر کے قریب فائرنگ

پاراچنار (نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا کے وفد کے ہیلی کاپٹر کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آ گیا، فائرنگ سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق پاراچنار میں اس وقت جرگہ جاری ہے، جرگہ میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ، چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام شریک ہیں۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے کہا کہ علاقے میں فائرنگ معمول کی بات ہے، ہیلی کاپٹر کو ٹارگٹ نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کرم میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد جرگے کے لئے پشاور سے روانہ ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button