اہم خبرپاکستانتازہ ترین

کیا واقعی بشریٰ بی بی وعدہ معاف گواہ بن گئیں؟ 12مقدمات ڈسچارچ

راولپنڈی (نیوزڈیسک)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج کردیا۔اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کیس پر سماعت کی۔ 9 مئی کے مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بشری بی بی کی جانب سے سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔پنڈی پولیس نے بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ وکلا صفائی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل دیے گئے۔ عدالت نے بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا مسترد کردی اور انہیں 12 مقدمات سے ڈسچارج کردیا۔بشری بی بی کو راولپنڈی میں 9 مئی کے واقعات پر 12 مقدمات میں نامزد کیا گیاتھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button