پاکستانتازہ ترین

سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا معاملہ، 2 ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا

اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں گرفتار 6 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیاگیا ہے۔

عدالت نے تمام ملزمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان سے دو کلہاڑیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں اور دو ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سانگھڑ میں سنگ دل وڈیرے نے اپنے کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔

وڈیرے نے پہلے ملازمین کے ہمراہ اونٹ پر تشدد کیا اور پھر تیز دھار آلے سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button