
کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے الیکشن سے متعلق سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی ہے جس کے مطابق خواتین خودکش حملہ آور اجتماعات اور رہنماں کو نشانہ بناسکتی ہیں۔بلوچستان کے کچھی، کوہلو، خضدار اور مستونگ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے انتخابی امیدواروں کو سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق دہشت گرد انتخابی مہم کے دوران سیاسی رہنماں اور اجتماعات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنرز کوہلو اور خضدار کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ خواتین خودکش بمبار اجتماعات اور رہنماں کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔
امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کھلے مقامات پر غیر ضروری ٹریفک اور عوامی اجتماعات سے گریز کریں۔سیکورٹی ایڈوائزری میں امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس معاملے کو انتہائی اہمیت دیں۔