پاکستانتازہ ترینتجارتجرائم

شدید گرمی کے بعد اسلام آباد،پنڈی اور پشاور میں آندھی طوفان کے ساتھ بارش

شدید گرمی کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں آندھی طوفان اور گرج چمک کےساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ پشاور،نوشہرہ، چارسدہ اورر دیگر اضلاع میں آندھی اور طوفان کےباعث حادثات بھی پیش آئے جس میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔مری میں گرج چمک اور آندھی طوفان کےساتھ بارش ہوئی جس کے نتیجے میں متعدد مقامات پر درخت،سائن بورڈز اور چھتیں گرگئیں جب کہ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button