اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی اجلاس ہوا، جس میں قومی اسمبلی میں مجوزہ قانون سازی کے بِل کے حوالے سے ارکان کو اعتماد میں لیا گیا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے اور سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں اضافے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت نے سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، سروسز چیفس کی مدت ملازمت تین سے بڑھا کر 5 سال کی جائے گی، حکومت کی جانب سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے اور آج ہی قومی اسمبلی سے منظوری کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ججز کی تعداد میں اضافے کا بل بھی آج قومی اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 رکھنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، ججز کی تقرری کب کرنی ہے؟ اس حوالے سے فیصلہ جوڈیشل کمیشن کرے گا۔(بشکریہ: دنیا نیوزرپورٹ)
0 436 1 minute read