پاکستانتازہ ترین

اسحاق ڈار دوڑ سے باہر، معروف بینکر محمد اورنگزیب کو وفاقی وزیرخزانہ بنانیکا فیصلہ

اسلام آباد: معروف بینکر محمد اورنگزیب کو وفاقی وزیرخزانہ بنانیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار وزیر خزانہ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ محمد اورنگزیب ہی نئے وزیر خزانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمی کا حلف اٹھانے کے بعد جو میٹنگ کی اس میں محمد اورنگزیب بھی موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اورنگزیب نے قائد ن لیگ نواز شریف سے بھی ملاقات کی ہے، شہباز شریف کابینہ کے حوالے سے نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وزیر خزانہ کے لیے محمد اورنگزیب کے نام کا اعلان کیا جائیگا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کے علاوہ کوئی اور اہم وزارت دیے جانیکا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button