لاہور(بیورورپورٹ)حکومت کی جانب سے کچھ ادویات پر 18فیصد تک جنرل سیل ٹیکس لگانے کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے، پریشان حال مریض کہتے ہیں کہ حکومت کم از کم ادویات پر تو سیلز ٹیکس نہ لگائے۔ لاہور میں میڈیکل اسٹور مالکان نے بتایا کہ حکومت نے جِلد اور طاقت کی ادویات، ملٹی وٹامنز،کیلشیم، ملک پاوڈر، شوگر اسٹرپس اور ہربل ادویات پر 18 فیصد جنرل سیلزٹیکس لگا دیا، جس کی وجہ سے شوگر جیسے ا مراض میں مبتلا، بوڑھے اور کمزور افراد اور بچے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، پہلے یہ لوگ ہفتوں کی دوا لے جاتے تھے، اب صرف ایک 2 دن کی ادویات خریدنے آتے ہیں۔ ڈرگ پاکستان لائرز فورم کے صدر نور مہرکا کہنا ہیکہ ہربل، ہومیوپیتھی، وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹس پر 18 فیصد جی ایس ٹی ظلم ہے، ڈرگ ایکٹ کے تحت ان ادویات پر ٹیکس نہیں لگ سکتا۔ مریضوں اور ان کے لواحقین کامطالبہ ہے کہ حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔
0 563 1 minute read