پاکستانتازہ ترین

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فوج کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا

راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی حدود میں جاسوسی کر رہا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کواڈ کاپٹر مار گرائے جانے کے بعد پاک فوج نے اس کی باقیات کی تلاش شروع کردی اور 26 فروری کو کواڈ کاپٹر کی باقیات پاکستانی حدود سے ملی تھیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کواڈ کاپٹر پر بھارتی فوج کی ایک یونٹ کا نشان بھی ہے جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ کواڈ کاپٹر بھارتی فوج کا ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج اس سے قبل بھی کئی بھارتی جاسوس ڈرون مار گراچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button