لاہور: پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے قومی یکجہتی الائنس کے نام سے نیا سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان کر دیا۔
لاہور میں ہم خیال سیاسی رہنما ؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ ایک ڈیڑھ ماہ سے ہم مل رہے ہیں’ جو لوگ آزادانہ الیکشن لڑ رہے ہیں یا چھوٹی جماعتوںسے الیکشن لڑ رہے ہیں ان کو اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے’ ایسے گروپ کو سامنے لانا چاہتے ہیں جو پاکستان کو نظریاتی طورپر چلانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ20,25 اہم سیاسی شخصیات اور کچھ دینی جماعتوں سے بات ہوئی ہے ‘ جی ڈی اے’ جمعیت علماء اسلام (س) سے بھی بات ہوگئی ہے’ مرکزی مسلم لیگ سے بھی بات ہوئی’ تحریک لبیک سے بھی اکٹھے چلنے کے حوالے سے بات ہوئی’ چند روز میں پیر پگاڑا سے ملنے جا رہا ہوں’ اوورسیز پاکستانیوں کو بھی اعتماد میں لیں گے۔
ان کا کہنا تھ کہ ایسا پلیٹ فارم ہونا چاہیے جو مسائل کا ذکر نہ کرے بلکہ حل کرے’ میں نے آزاد ارکان کو ایک الائنس کے ساتھ اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے’ ایک انتخابی نشان کے لئے الیکشن کمیشن کے پاس گیا تھا’ الیکشن کمیشن نے کہا مقررہ تاریخ گزر گئی ہے’ ہمار ا انتخابی منشور مسلم لیگ ضیاء کا ہے اس میں کچھ اور چیزیں شامل کرکے چند دن میں سامنے لائیں گے۔
سربراہ مسلم لیگ ضیاء نے کہا کہ ماضی میں جن جماعتوں کا چارٹر آف ڈیموکریسی ہوا اس دن نظریاتی سیاست کو دفن کر دیاگیا’ اس چارٹر کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی تھی دبئی میں ان سے ملاقات کی گئی جن سے نہیں ملناتھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ ایک ہی سوال پوچھتے ہیں کیا الیکشن ہوںگے؟ ذاتی طور پر سمجھتا ہوں8 فروری کو الیکشن ہوں گے’ ہفتہ دہ ہفتے الیکشن آگے ہو جائیں توکچھ نہیں کہہ سکتا’ نو مئی کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
0 36 1 minute read