پاکستانتازہ ترین

راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں سانحہ 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ

راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں سانحہ 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پرمنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے تمام تعلیمی اداروں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کل تعلیمی اداروں میں فیکلٹی اور طلبا کیلئے تقاریب کا اہتمام کیا جائیگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تقاریب میں یوم سیاہ منانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا جائیگا، پروگرام کی نگرانی کیلئے انتظامیہ اسکولوں کا دورہ بھی کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تقاریب کے دوران کسی کو اسمبلی ہال سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، پروگرام کے نظم وضبط کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری پرنسپل پر ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button