
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے لیے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔ کشمیری قیادت اور تمام شرکاء نے وزیراعظم کی منظوری پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم، وزراء اور آزاد کشمیر کے رہنماؤں سمیت سیاسی قیادت نے شرکت کی جب کہ وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جب کہ وزیراعظم نے کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لیے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دی۔ کشمیری قیادت اور تمام شرکاء نے وزیراعظم کی منظوری پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل لیکن آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور مختلف شہروں سے قافلے مارچ کر رہے ہیں۔