علاقائی

نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز کا ترمیم شدہ جرمانوں کا نفاذ یکم جنوری سے ہوگا

اسلام گڑھ ( جاوید اقبال بٹ سے)نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پر پر یکم جنوری 2024 سے نظر ثانی شدہ جرمانہ کا اطلاق این ایچ ایس او 2000 کے شیڈول 12 کے تحت ترمیم شدہ جرمانہ کا نفاذ یکم جنوری 2024 سے ہوگاملک کی تمام ہائی ویز اور موٹرویز پر بلا تخصیص ہیوی جرمانوں کا انعقاد ہوگاسڑک استعمال کندہ گان اور ٹرانسپورٹر حضرات روڈ پر ٹریفک رولز کی وائیلیشن سے اجتناب کر یں۔ سیکٹر کمانڈر نارتھ ٹو سجاد حسین بھٹینیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے زیر انتظام ملک کی تمام موٹرویز اور ہائی ویز پر نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈنینس (2000 NHSO) کے تحت نظر ثانی شدہ جرمانہ کا یکم جنوری 2024 سے بلا تخصیص اطلاق ہوگا۔ اس سلسلے میں NHMP سیکٹر کمانڈر نارتھ 2 جہلم ایس پی سجاد حسین بھٹی کی ہدایت پر موٹر وے پولیس افسران نے ٹرانسپورٹرز اور جنرل پبلک کو خصوصی بریفنگ کی مہم چلائی ہے. سیکٹر ہذا کے تمام ٹول پلازہ جات اور نمایاں مقامات پربینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔ ٹول پلازہ جات پر خصوصی بریفنگ مہم چلائی گئی ہے ۔ مزید بر آں مختلف حکومتی اور نجی اداروں میں بھی خصوصی بریفنگ دی گئی ہے۔ بس اڈوں اور ٹر مینل پر بھی ڈرائیورز کو بریف کیا گیا ہے سیکٹر کمانڈر نارتھ 2 جہلم کے ایس پی سجاد حسین بھٹی نے روڈ یوزر، ڈرائیور حضرات خصوصا پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیور اور مالکان کیلئے ٹریفک رولز پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کسی قسم کی وائیلیشن نہ کرنے کی ہدایت کی ہے مزید برآں سیکٹر کمانڈر نارتھ 2 جہلم ایس پی سجاد حسین بھٹی نے تمام افسران و ملا زمان کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ یکم جنوری 2024 سے نظر ثانی شدہ جرمانہ کا نفاذ یقینی بنائیں بلا تخصیص اور بلا تفریق تمام وائیلیشن کو کنٹرول کریں تاکہ عوام الناس کی جان ومال کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button