
کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 48 ہزار 600 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 599 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 98 ہزار 868 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7 ڈالر کمی کے بعد 3302 ڈالر فی اونس ہے۔