کراچی (کامرس نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھونے لگا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 860 پوائنٹس کے اضافے سے 95 ہزار 856 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔100 انڈیکس نے آج کاروبار کے دوران نئی بلند ترین سطح 96 ہزار 36 بنائی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 94 ہزار 995 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں آج 19 ارب 37 کروڑ 58 لاکھ 54 ہزار 288 روپے مالیت کے 37 کروڑ 78 لاکھ 88 ہزار 671 شیئرز کا لین دین ہوا۔
0 777 Less than a minute