
لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم نے فلموں میں آئٹم سانگز کی مخالفت کر دی۔حال میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ درفشاں سلیم نے زندگی اور کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے فلموں میں آئٹم سانگز کے حوالے سے اپنا مقف دیتے ہوئے کہا کہ فلموں میں آئٹم سانگز نہیں ہونے چاہئیں، میری خواہش ہے فلموں میں بھی اپنے سماج کی کہانیوں کو پیش کیا جائے۔
درفشاں نے واضح کیا کہ میں فلموں میں گانوں اور ڈانس کے خلاف نہیں، میں خود بھی کتھک ڈانسر ہوں لیکن میں کسی بھی صورت آئٹم سانگز کی حمایت نہیں کروں گی۔ ایک فلم سائن کر رکھی ہے تاہم انہوں نے اس فلم کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی یہ بتایا کہ یہ فلم کب سینما گھروں کی زینت بنے گی۔