
سکھر حیدرآباد موٹر وے کی تکمیل کےلیے 2028 تک کی ڈیڈلائن مقرر کر دی گئی۔این ایچ اے حکام نے قومی اسمبلی کی اقتصادی امور کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سکھر حیدرآباد موٹر وے کے لیے جنرل پروکیورمنٹ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، اوپیک اور سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے ساتھ مشترکہ فنانسنگ پر مذاکرات جاری ہیں، تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز ٹھیکوں کے بعد کیا جائے گا۔کمیٹی ممبران نے اسلامی ترقیاتی بینک سے موٹروے کے لیے حاصل کیے گئے قرض پر تحفظات کا اظہار کیا۔چیئرمین کمیٹی نے کہا قرض پر سود 6 فیصد سے اوپر جا رہا ہے، جس پر حکام نے کہا قرض اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک کی شرائط کے تحت ہی لیا گیا، قرض کی واپسی کی مدت 20 سال ہے، 5 سال کا گریس پریڈ بھی ہے۔




